پولیس اور ریسکیو حکام نے بتایا کہ پیر کو پشاور کے ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے دھماکے کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) کا کم از کم ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایف سی کے 7 اہلکار اور 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔