ریسکیو ذرائع کے مطابق بدقسمت بس سیالکوٹ سے آرہی تھی اور بس میں مسیحی زائرین سوار تھے۔

واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تاہم، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے موٹر وے پر ہونے والے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ خانقاہ ڈوگراں روڈ پر پیش آیا۔

سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے حادثے کی جگہ کے بارے میں میڈیا کو غلط معلومات فراہم کیں۔

6 ستمبر کو ایک الگ ٹریفک حادثے میں آزاد کشمیر کے مظفر آباد کے نواحی علاقے پٹھکا چھن کے قریب کار دریائے نیلم میں گرنے سے کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ کار مظفرآباد سے جھنگ جا رہی تھی کہ رات کے وقت تیز بارش کے باعث پھسل کر دریائے نیلم میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ لاشوں کو ان کے آبائی گاؤں جھنگ روانہ کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔