پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا جب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 300 روپے کی سطح سے نیچے آ گئی ہے۔

منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.28 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت کاروباری دن کے اختتام پر 299.88 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران، یعنی جب سے ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوا ہے، ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مجموعی طور پر 7.22 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں منگل کے روز 1.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اب اس کی قیمت 299.50 روپے ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 33.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔