اتوار کے روز تحصیل متھرا میں الیکشن جے یو آئ کے تحصیل میئر کے مر جانے کی وجہ سے ہوئے۔ عمران خان نے ایک نظریاتی ورکر کو ٹکٹ دیا اور ان کا مقابلہ جے یو آئ کے ساتھ تھا
یہ 9 مئ کے بعد پہلا الیکشن تھا، جو پچھلے سال جے یو آئ کے امیدوار بھاری اکثیرت سے جیتے تھے تاہم ان کی ان کے وفات پا جانے سے دوبارہ الیکشن ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا اور اٹک جیل منتقلی کے بعد کارکنان میں شدید مایوسی پای جا رہی تھی اور انھیں کھل کے احتجاج بھی نہیں کرنے دیا گیا۔ تاہم الیکشن جیتنے کی خبر سے ان میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئ۔

بھکر نیٹ ورک سے پشاور کے ایک صحافی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انعام خان ایک ورکر سے بڑھ کر کچھ نہیں تھے لیکن عمران خان نے ٹکٹ دی اور علاقہ میں اس نام سے پی ٹی آی میں بھی کوئ اختلاف نہیں تھا ۔ تاہم الیکشن میں ووٹ کسی ذاتی،برادری پر نہیں پڑا۔ یہ ووٹ خاص توڑ پر عمران خان کے نام پہ پڑا۔ حکومت نے بندے توڑ لیے لیکن عمران خان کا ووٹر مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے، کیا حکومت الیکشن سے پہلے پی ٹی آی ووٹر توڑ پائے گئ؟