انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے علاقے کان میتر زئی سے ہے. انہوں نے اپنی عملی سیاست کا سفر سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور سے شروع کیا .

اپنے علاقے کی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ق سے الیکشن میں حصہ لیا، ان انتخابات میں انوار الحق کاکڑ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. تاہم بعد ازاں انوار الحق کاکڑ نواب ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں صوبے کے ترجمان کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتے رہے۔

انوار الحق کاکڑ 12 مارچ 2018 کو بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے.اسی سال اگست میں انہوں نے صوبے میں بننے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوام پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور انوار الحق کاکڑ اس وقت بھی بطور سینیٹر ایوان بالا میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

 انوار الحق کاکڑ سینیٹر منتخب ہونے سے قبل جنوری سے مارچ 2018 تک بلوچستان کے وزیر اعلٰی کے مشیر اور دسمبر 2015 سے حکومت بلوچستان کے ترجمان کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر بھی بلوچ حکومت کے موقف کی نمائندگی کی ہے۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ مضبوط بلوچستان کے لیے ایک مثبت وژن پر یقین رکھتے ہیں.انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے سابق طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔ وہ انگریزی، اردو، فارسی، پشتو، بلوچی اور براہوی پر عبور رکھتے ہیں۔