ہمیں کہتے ہیں رسدیں دکھاؤ اور اپنی باری آئی تو سر پر بالٹی رکھ لی،کیا ہم 9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ہار پہنائیں؟ معاون خصوصی کی گفتگو

سلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 12 جولائی 2023ء) عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران کی چوری ثابت شدہ ہے،انہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے بعد انصاف مانگ رہے ہیں۔ نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے والا ملک انسانی حقوق کی بات کر رہا ہے۔کیا ہم 9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ہار پہنائیں؟۔ انہوں نے توشہ خانہ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سزا سے بچنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،توشہ خانہ میں چوری کی ہے تو جواب دینا پڑے گا۔ توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد ہو چکی ہے،ہمیں کہتے ہیں رسدیں دکھاؤ اور تلاشی دو۔

اپنی باری آئی تو سر پر بالٹی رکھ لی،ناٹگیں تھر تھر کانپ رہی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے،جو رقوم حاصل کی گئیں ان کی منی ٹریل کوئی نہیں ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے،جو ٹولہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کا ذمے دار ہے اس کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔واقعات میں ملوث ٹولے کے علاوہ سب کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انکا کہنا تھ اکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو باقائدہ ڈیوٹیاں لگائی تھیں،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف نے خود کرنا ہے،وہ واپس آ کر الیکشن مہم لانچ کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کو ریلیف اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملنا ہے،اگر عدالت سے ریلیف ملا تو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بے معنی خیز ہو گا،ان کو اس کیس میں ریلیف ملنے کا امکان زیادہ ہے۔