سندھ حکومت نے وفاق کی پیروی کرنے سے انکار کردیا۔ سندھ اسمبلی 11 آگست کو تحلیل ہو گی۔ اس ضمن میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا کے سندھ اسمبلی اپنی مدت سے پہلے تحلیل نہیں کی جائے گی۔

اس ضمن میں سیکریٹری سندھ اسمبلی نے شیڈول جاری کیا جس میں 9 آگست کو یونیورسٹی اور بورڈ کے حوالے سے وقفہ سوالات ہوگا اور 10 آگست کو لائیو اسٹاک اور فشریز کے متعلق سوالات ہوں گے۔

یوں سرکاری طور پر سندھ اسمبلی کا آخری دن 11 آگست کو ہوگا، تاہم اس دن بھی اسمبلی کے اجلاس میں انسانی حقوق سے متعلق وقفہ سولات جوابات ہوگا