گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ریسکیو حکام

لاہور(اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 12 جولائی 2023ء) لاہور میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش ایا ہے جہاں مکان میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ بجے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔